ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر اسپیکر سندھ اسمبلی اور جام اویس گہرام کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔
سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت درخواست گزار نے دلائل دیئے جام اویس نے مقتول ناظم جوکھیو کے ورثاء سے صلح کرکے دیت کی رقم ادا کردی ہے۔
دیت کی ادائیگی کے بعد جام اویس صادق اور امین نہیں رہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ نے اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے درخوا ست پر اسپیکر سندھ اسمبلی اور جام اویس گہرام کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔
درخواست میں جام اویس،اسپیکر سندھہ اسمبلی ،چیف سیکریٹری سندھ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔