کورونا وبا کےپھیلاو میں
اضافے کےبعد حکومت کی جانب سے ایس اوپیزپرعمل درآمد پرسختی سےہدایت کرنےکی بات
توکی جارہی ہے لیکن شہری احتیاط کا دامن نہیں تھام رہے ۔۔۔ کراچی میں چلنےوالی
پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیزپرعملدرآمد ہوتا نظرنہیں آرہا
کراچی میں چلنےوالی پبلک
ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ۔۔ لیکن ایس اوپیزپرعمل درآمد نہ
ہونےکےبرابر۔۔ بسوں میں ڈرائیور۔۔ کنڈیکٹرسمیت مسافرایس اوپیزپرعمل درآمد
کرتےدکھائی نہیں دیتے۔۔
شہرمیں چلنےوالی ٹرانسپورٹ
میں مسافروں کےدرمیان سماجی فاصلوں کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا۔۔ بسوں میں سختی
سےایس اوپیزپرعمل درآمد کروانےوالےمحکمہ ٹرانسپورٹ کا عملہ بھی موقع سےغائب ہے۔۔
کراچی سمیت سندھ بھرمیں
کورونا وبا کی شرح میں اضافے کےبعد پرحکومت کی جانب سے سختی کی ہدایت کےساتھ ایس
اوپیزپرعمل درآمدکی بات توکی گئی ہے لیکن ساتھ ہی شہریوں کو ماسک سینیٹائزرکا
استعمال سمیت سماجی فاصلوں پرعمل درآمد کرنےکی بھی ہدایت کررکھی ہیں۔۔