کراچی میں ایس بی سی اے لیبر یونین کے عہدیدار
کا قتل۔
ملزم کو پھانسی کی سزا کالعدم قرار۔ عدالت نے مقدمہ کی دوبار ہ سماعت کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ اپیلٹ بینچ نے قتل کے ملزم بابر
سراج کی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ
سنادیا۔
عدالت نے
ملزم کو پھانسی کی سزا کالعدم قرار دے کر مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دے
دیا۔
فیصلہ
میں قرار دیا کہ استغاثہ نے قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے دو مقدمات بنائے،،
لیکن گواہوں کے بیانات صرف ایک بار قلمبند
کیے۔
ماتحت عدالت قانون کے مطابق مقدمے کی دوبارہ سماعت
کرکے تین ماہ میں فیصلہ کرے۔
پولیس
کےمطابق سید طلحہ اشرف کو سات
جولائی دوہزار انیس کو ایس بی سی اے کینٹین کےقریب قتل کیا گیا تھا ۔