کراچی میں ٹارگٹ کلنگ یا کچھ اور

صبانور صبانور

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ یا کچھ اور

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ یا کچھ اور۔۔ دو گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص جاں  بحق اور  دو شدید زخمی ہوگئے ۔گلستان  جوہر میں فائرنگ سے جاں بحق عرفان مہر  سندھ بارکونسل کے آفس سیکریٹری تھے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

گلستان جوہر بلاک13 عائشہ مسجد کے قریب کار پر دو  موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے   سندھ بارکونسل کے آفس سیکریٹری عرفان مہر جاں بحق ہوگئے ۔  واقعہ کے وقت مقتول کا  بھتیجا  بھی ساتھ تھا ۔واردات کی سی سی   ٹی وی فوٹیج  بھی  سامنے آگئی ۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹے کو اسکول چھوڑنے کے بعد  عرفان مہر  روانہ ہوئے، ،، تو  ملزموں نے پیچھا کیا اور گلی میں جا کر فائرنگ کی۔

مقتول کی لاش کوجناح اسپتال کےمردہ خانےمنتقل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم میں بتایا گیا  ہے مقتول کو  پانچ گولیاں لگیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کہتےہیں معاملہ کی ہرپہلوسےتفتیش کررہےہیں۔۔

ان سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی جس سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں ٹارگٹ کیا گیا ہے۔دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔فرانزک کریں گے۔

وکلاء رہنماؤں نے سندھ بارکونسل کے آفس سیکریٹری  عرفان مہر کے قتل  کو ٹارگٹ کلنگ قراردےدیا۔

سندھ بارکونسل نے واقعہ کے خلاف جمعرات کوسندھ بھرمیں عدالتی کارروائیوں کےبائیکاٹ کا اعلان  کردیا۔