کراچی میں معذور افراد کو معاونت فراہم کرنے کے
لیے دو روزہ اسپیشل شناختی کارڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بارہ ہفتوں میں بننے
والا شناختی کارڈ ون ونڈو پراسیس کے تحت ان شہریوں کو فراہم کیا جارہا ہے۔
معذور افراد کو نادرا دفاتر کے چکر کاٹنے سے
بچانے اور شناختی کارڈ کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے کراچی میں
دو روزہ۔اسپیشل سی این آئی سی کیمپ لگایا گیا ہے۔
ناؤ پی ڈی پی کے تحت نادرا اور حکومتی اداروں کے
تعاون سے لگائے گئے کیمپ میں قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد سمیت ہر قسم کی
معذوری کے شکار افراد کے شناختی کارڈ کو ون ونڈو پراسیس کے تحت بنایا جارہا ہے۔ ان
افراد کی رہنمائی کے لیے سائن لینگوج کا سہار بھی لیا جارہا ہے۔
کم و بیش بارہ ہفتوں میں مکمل ہونے والا یہ
مرحلہ ایک روز میں ممکن بنایا جارہا ہے۔
پرسن ود ڈسیبلٹیز ان شناختی کارڈز کی مدد سے
مختلف رعایت حاصل۔کرسکتے ہیں۔
اسپیشل شناختی کارڈ کے حصول کے لیے آنے والے
شہری اپنے ساتھ میڈیکل رپورٹ، تعلیمی اسناد، برتھ سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ
سائز فوٹو اور بے فارم لارہے ہیں۔ کیمپ کا مقصد اسپیشل افراد کی حوصلہ افزائی بھی
کرنا ہے۔