ایم کیوایم پاکستان نے وفاقی اورسندھ حکومت سے فیصلوں
پر نظرثانی کامطالبہ کردیا۔
ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم
اخترنےکہا مردم شماری پر متحدہ کواعتماد میں نہیں لیاگیا۔
ن لیگ اورپیپلزپارٹی نےجومعاہدے کیےپورےنہیں کیے۔۔۔وعدوں
پرعمل نہ ہواتورابطہ کمیٹی فیصلہ کرےگی۔
ایم کیوایم نےبلدیاتی انتخابات پر سپریم کورٹ
کےاحکامات پرعمل کرنےبھی مطالبہ کردیا۔
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی
کنوینر وسیم اخترنےپریس کانفرنس میں ن لیگ
اورپیپلزپارٹی سےمعاہدوں پرعمل نہ ہونےکاشکاہ کردیا۔
وسیم اخترنےکہاکہ مردم شماری، حلقہ بندیاں، جعلی
ڈومیسائل پر نوکریاں نہیں دی جارہی۔
انہوں نےکہاکہ
میں حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ ایک طرف آپ معاہدے کریں اور دوسری طرف ایسے
اقدامات کریں جس سے ہمیں نقصان پہنچےحلقہ بندیوں میں غیر منصفانہ طرز عمل قبول نہیں۔
ڈپٹی کنوینرایم کیوایم پاکستان کاکہناتھاکہ شہر
کھنڈکا منظر پیش کر رہا ہے کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔
ہفتےکورابطہ کمیٹی کےاجلاس میں سارے معاملات زیربحث
آئے۔
انہوں نےکہاکہ رابطہ کمیٹی کو معاہدوں پر
عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش ہے۔
اس پر بہت جلد رابطہ کمیٹی اپنے اگلے لائحہ عمل
کا اعلان کرے گی۔