ناظم جو کھیو قتل کیس میں مرکزی ملزم جام عبدالکریم کی ضمانت میں تین دن کی توسیع۔

عرفان علی عرفان علی

ناظم جو کھیو قتل کیس  میں مرکزی ملزم جام عبدالکریم کی ضمانت میں تین دن کی توسیع۔

ناظم جو کھیو قتل کیس  میں مرکزی ملزم جام عبدالکریم کی ضمانت میں تین دن کی توسیع۔

عدالت نے جام کریم کو اے ٹی سی میں پیش ہونے کاحکم  دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں  ناظم جو کھیو قتل کیس   کی سماعت ہوئی۔

ملزم ایم این اے  جام عبدالکریم  کے وکیل نے بتایا کہ  جب ان کے موکل کا نام  ہی نہیں،، تو ہم کیسے پیش ہوسکتے ہیں۔

تفتیشی افسر نے چالان اے ٹی سی میں پیش کردیا ہے، ،،

ہمیں کچھ پتا نہیں ۔تین دن میں اے ٹی سی فیصلہ دےگی۔

اس کے بعد ہم اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

کیس کے تفتیشی افسر نے  گزشتہ روز اے ٹی سی میں چالان  جمع کرا دیا تھا۔

عدالت نے  کیس  میں مرکزی ملزم جام کریم  کی ضمانت میں تین دن کی توسیع کردی،،

اور ملزم کو اے ٹی سی میں پیش ہونے کاحکم دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ  ملیر نے کیس میں دہشت گردی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

جام  کریم  سمیت دیگر ملزمان ضمانت پر آزاد ہیں۔ ناظم جوکھیو کو نومبر  دوہزار اکیس  میں میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں قتل کیا گیا تھا۔