وزیراعلی سندھ مراد علی
شاہ کا کہنا ہے دوہزار سترہ کی مردم شماری بالکل غلط تھی۔کراچی کی آبادی ڈھائی کروڑ اور سندھ کی سات کروڑ
سےزائد ہے۔ تمام لوگ خود کو رجسٹر کرائیں ۔ میڈیا کو دیگر معاملات چھوڑ کر مردم
شماری پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دے دیا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب میں کہا دو ہزار سترہ کی مردم شماری بالکل غلط تھی،،جس پر سندھ حکومت نے اعتراض اٹھایا تھا۔ کراچی کی آبادی ڈھائی کروڑاو ر سندھ کی سات کروڑ سےزائد ہے۔
وزیراعلی نے کہا مردم شماری والے پہلے گھر شماری اور پھر مردم شماری کریں گے۔ تمام لوگ ڈیجیٹل مردم شماری میں خود کو رجسٹر کرانے کے ساتھ ،، اپنے گاؤں کے لوگوں کے کوائف بھی جمع کرائیں ۔ڈیجیٹل مردم شماری سے عملے کوڈیٹا حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
عوام اپنے گاوں، ضلع اورتحصیل میں ڈیجیٹل مردم شماری کاطریقہ سکھانے میں لوگوں کی مددکریں۔وزیراعلی سندھ نے میڈیا سے کہا وہ فی الحال دیگر چیزیں چھوڑ کر مردم شماری پر بات کرے۔