سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 35جانیں لے لیں۔


سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 35جانیں لے لیں۔

 

 

کراچی،عرفان علی

سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 35جانیں لے لیں۔  مزید 776افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کی انتظامیہ کو  عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال یقینی بنانے  کی  ہدایات  کردی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق  مہلک وائرس کا شکار ہو کر اب تک صوبے میں6ہزار 995 افراد کی جان جاچکی ہے۔ 4لاکھ38ہزار749افراد میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت  کورونا وائرس   سے متاثر  746مریضوں کی حالت تشویش ناک اور  69وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چو بیس گھنٹے کے دوران 364افراد میں کورونا  وائرس کی تصدیق ہوئی۔ شہر میں اب تک 2 لاکھ92ہزار273افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

دوسری جانب و زارت داخلہ سندھ نے  کراچی اور حیدرآباد  کےکمشنرز اور ڈپٹی کمشنروں کو   ہنگامہ مراسلہ  بھجوادیا۔ انتظامیہ   سے کہا گیا ہے کہ  تعلیمی اداروں،  ہوٹلز، ریسٹورنٹ، شادی ہالز، بازار، مالز اور پارکس میں ماسک کا استعمال لازمی کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات میں  جہاں ممکن ہو وہاں مفت  ماسک تقسیم کیے جائیں۔ ماسک پہننے کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے بینرز اور اعلانات کے ذریعے مہم چلائی جائے جبکہ ماسک کے استعمال پر عمل درآمد کرانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔