سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ٹویٹ
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہاہےکہ
آنے والے 45دن پاکستان کی معاشی، سلامتی اورسیاسی مستقبل کیلئےاہم ہیں،
دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں کیونکہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے،
سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا،
سیاسی استحکام معاشی اور اقتصادی مالی استحکام کی بنیاد بنے گا،
13جماعتیں نہیں پاکستان کے 25کروڑلوگ ہی پاکستان کی بقااوراس کے ضامن ہیں،
دبئی میں ایک ہفتہ بڑھائیں یا دو ،ان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ،
13اگست تک حکومت کاکٹی کٹانکل آئے گا،
ایک جاپان ہی رہ گیاتھاوہ بھی وزیر خارجہ نے پورا کر لیا،
اور سیز پاکستانیوں سے خطاب کے بجائے اُن کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے۔
پاکستان کا حقیقی مالک اُ سکی عوام ہے۔
یہ مسترد شدہ سیاست دانوں کی جاگیر نہیں صرف نیب ترمیم کے ذریعے اپنے کیس ختم کروانے آئے تھے وہ کرا وا لیے ہیں۔
عوام کو مہنگائی کے جہنم میں ڈال دیا ہے۔
415 ارب روپے کے نئے ٹیکس عوام کی گردن میں ڈال دیے گئے ہیں۔
آئی ایم ایف کا ابھی زبانی اعلان آیا،12جولائی کوتحریری اعلان آئے گا،
12جولائی سےعوام کیلئے بجلی،گیس اور اجناس مزید مہنگے ہو جائیں گے،
تنخوادار طبقہ مزید پس کر رہ گیا ہے۔
پیپلزپارٹی کاآئی ایم ایف معاہدے پر کوئی ردعمل نہ آنےکامطلب دال میں کچھ کالا ہے،
ہارس ٹریڈنگ کرکے خریدو فروخت کی منڈی لگا ئی جارہی ہیں،
کے چور دروازے سے آنے والے عوام کے غیض و غضب کے لیے تیار ہوجائیں۔
سویڈن میں قرآن پاک کی
بےحرمتی پرپاکستان کواپناسفیرواپس بلالیناچاہئے