کراچی مشیرِ وزیر اعلیٰ سندھ برائے بین الصوبائی رابطہ و کوآپریٹو محکمہ سندھ احسان الرحمان مزاری نے آئی پی سی کی بریفنگ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
سیکریٹری آئی پی سی محمد نواز نسیم کی طرف سے مشیرِ وزیر اعلی سندھ کو آئی پی سی ڈپارمنٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ اجلاس میں سندھ میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی مشیرِ وزیر اعلی سندھ کو آگاہ کیا گیا جس کے حوالے سے مشیرِ وزیر اعلی سندھ نے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں تفصیلات طلب کر لیں۔ اجلاس میں ڈپارمینٹ لیول معاملات اور درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مشیرِ وزیر اعلی سندھ نے وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کے درمیان بہتر تفہیم اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے حوالے سے رابطوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی، ثقافتی اور سماجی تعاون, پالیسی اور آپریشنل سطح پر کام کرنے پر زور دیا۔
اجلاس میں زرعی پیداوار/قدرتی وسائل کے سلسلے میں وفاق سمیت دیگر صوبوں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری۔ مشیرِ وزیر اعلیٰ سندھ برائے بین الصوبائی رابطہ و کوآپریٹو محکمہ سندھ کی جانب سے سندھ صوبے کو درپیش مسائل کے حوالے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ آئی پی سی کی بریفنگ کے حوالے اجلاس بیرک 91، سندھ سیکریٹریٹ 4
کراچی میں منعقد ہوا. سیکرٹری آئی پی سی محمد نواز نسیم سمیت دیگر متعلقہ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔