پیپلزپارٹی سندھ میں ایک طویل عرصےسےکرپشن کررہی ہے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ


 پیپلزپارٹی سندھ میں ایک طویل عرصےسےکرپشن کررہی ہے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ

 

سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں ایک طویل عرصےسےکرپشن کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےلاڑکانہ میں بھی ترقیاتی کام نہیں کرائے ،

سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کی جس میں محمد علی بروہی کو پارٹی پرچم مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا۔پریس کانفرنس میں حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نےلاڑکانہ میں بھی ترقیاتی کام نہیں کرائے، سندھ میں ناسورکی شکل اختیارکرچکی ہے،طویل عرصےسےکرپشن کررہی ہے،

 پیپلز پارٹی میں    جو کچےکے ڈاکو ہیں جنھیں ہمارے ساتھ اسمبلی میں بیٹھے لوگ سپورٹ کررہے ہیں تین پولیس والوں کو شہدی کرکے اے پی سی میں ڈانس کیا جاتا ہے اور وہ جو اے پی سی میں ڈانس کرتا ہے وہ ایک صوبائی وزیر کا گارڈ ہے اور اسکے ساتھ رہتا ہے

حلیم عادل شیخ  نے کہا  سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عمران خان کے آنےکےاعلان پرپیپلز پارٹی نےٹیم تبدیل کردی ہے۔

اس موقع  پرپی ٹی آئی  میں شمولیت  اختیار کرنے والےمحمد علی بروہی نے بتا یا کہ وہ عمران خان ے نظریے سے متاثر ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔