پاک کالونی پراناگولیمارکوگارڈن سےملانےوالےپل کی بائونڈری وال کئی
سالوں سےٹوٹ پھوٹ کاشکارہے،
لیاری ندی کےاوپرواقع پل پرٹریفک کی روانہ اورشہریوں کی چہل قدمی رہتی
ہے،
حفاظتی دیوارنہ ہونے سے ممکنہ حادثےکاسبب بن سکتاہے
پاک کالونی اور پرانے گولیمار کو گارڈن سے ملانے والا یہ پل لیاری ندی
کےاوپراورایکسپریس وےکےعقب سےگزرتاہے۔
اس پل کےدونوں اطراف کےٹریک پرحفاظتی دیواریں بنائی گئی تھی جووقت
گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوتی گئی شہریوں کا کہناہے کہ ممکنہ حادثات سے
بچنے کے لیے اس پل کے اطراف میں دیوار کا ہونا ضروری ہےتاہم اب تک ارباب اختیار کی
اس جانب توجہ مبذول نہیں ہوئی۔
شہری کہتےہیں حفاظتی دیوارکانہ ہوناپیدل گزرنےوالوں کےلیےکسی
خطرےسےکم نہیں،
شہریوں کاکہناہےنشےکےعادی افرادلوہاچرانےکےلیےبائونڈری وال توڑدیتےہیں،
پاک کالونی پراناگولیمارکےاس پل کےدونوں اطراف بائونڈری وال نہ
ہوناماضی میں حادثےکاسبب بن چکاہےمگرتاحال مرمت کےلیےاقدامات نہیں کیےگئے۔