کراچی پر چھائے مون سون باد ل ابھی مزید برسیں گے۔ آج دن میں ہلکی اور معتدل جبکہ رات کو تیز بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آج شہر میں دن کے اوقات میں ہلکی سے معتدل بارش امکان ہے۔ رات کو شہر میں بادل کھل کر برس سکتے ہیں۔ آج سے اٹھارہ اگست کے دوران کراچی سمیت مشرقی سندھ میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تینتیس سے پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ مون سون سسٹم کی وجہ سے سمندری ہوا بند ہے۔شہر میں شمال مشرق کی سمت سے آٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔