کراچی میں ایس بی سی اے کے افسر کے قتل کا مقدمہ ناظم آباد تھانے میں درج

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی میں ایس بی سی اے کے افسر کے قتل کا مقدمہ ناظم آباد تھانے میں درج

کراچی میں ایس بی سی اے کے افسر کے قتل کا مقدمہ ناظم آباد تھانے میں درج جبکہ اورنگی ٹاؤن میں کپڑے کے تاجر کے گھر ڈکیتی کا مقدمہ چھ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج جن میں تین ملزمان پولیس کی وردی میں ملبوس تھے، دوسری جانب کورنگی میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تیموریہ پولیس  نے بفرزون میں دودھ کی رقم لے کر جانے والے دوکاندار کو لوٹنے میں ملوث دو ملزمان کو  سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کے لوٹی گئی رقم برآمد کر لی

ایس بی سی اے کے افسر کے قتل کا مقدمہ دو روز بعد ناظم آباد تھانے میں درج، قتل کا مقدمہ مقتول اظہر خان کے بھائی نظیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے کا متن میں ہے کہ میرے بھائی کی لاش لاپتہ ہونے کے دو روز بعد ایدھی سردخانے سے ملی، ہمیں لاش کی اطلاع بھائی کے سالے نے دی، مقدمہ اظہر خان کے ہم ذلف محبوب اور دیگر نامعلوم کے خلاف درج کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقتول اظہر خان نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، مقتول کا قتل اس کی پہلی بیوی کی بہن کے گھر میں ہوا ہے، ادھر اورنگی ٹاؤن کے علاقے آفریدی کالونی میں کپڑے کے تاجر کے گھر ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ تاجر کی مدعیت میں چھ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا، مقدمے کا متن ہے کہ چھ ملزمان میں سے تین پولیس کی وردی میں ملبوس تھے، ملزمان گھر سے قیمتی موبائل فونز، دو لاکھ روپے نقدی، بیس تولہ سونا اور لائسنس یافتہ اسلحہ لوٹ کر لے گئے، پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، دوسری جانب کورنگی ناصر جمپ کے قریب مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب تیموریہ پولیس  نے بفرزون میں دودھ کی رقم لے کر جانے والے دوکاندار کو لوٹنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کے لوٹی گئی رقم برآمد کر لی ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے کی گئی اور گرفتار ملزم معشوق پر مختلف گرائم کے ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں جبکہ ملزمان سے لوٹی گئی رقم دو لاکھ روپے اسلحہ مسروقہ موٹر سائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے۔