احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا،

عرفان علی عرفان علی

اے ٹی سی کمپلیکس میں حلیم عادل شیخ اور آغا سراج دورانی کی ملاقات مِیں دلچسپ مکالمے رپورٹ کر رہے ہیں

احتساب عدالت کراچی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

 آغا سراج درانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ آغا سراج درانی کافی عرصے سے سے جیل میں ہیں۔۔۔ پراسیکیوشن جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔

  چار  سال میں صرف دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جاسکے ہیں۔

 کسی شخص کو ایک دن بھی غیر قانونی طور پر جیل میں رکھنا جرم ہے آغا سراج دورانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کوئی حکومت نہیں چاہتی پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو مہنگائی میں کمی آئے گی۔ آغا سراج دورانی کا کہنا تھا کہ  بطور اسپیکر میں اپنا بجلی کا بل بھی خود  بھرتا ہو  بجلی کے بلو ں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے غریب عوام مزید پریشان ہوئی ہے۔

 آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف  نیب کی جانب سےدوہزارنیس  میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

ریفرنس میں آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد ہونے پر عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھے لیکن محکمہ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی ہے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔

 آغا سراج دورانی کہ درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ۔