وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے ملاقات

نزاہت خان نزاہت خان

 وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے ملاقات


وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے ملاقات کی ۔۔۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے 400 ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ کےمنصوبے سےآگاہ کیا ۔۔

وزیراعلیٰ ہاوس میں ہونےوالی ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ  اورصدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نےقانون  اور انتظامی معاملات پر تفصیلی  گفتگوکی ۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ نےکہاکہ وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے 400 ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ کامنصوبہ ہےجس کی سمری پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔۔۔مرادعلی شاہ نےکہاکہ یہ  معاملہ جلد ہی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔۔۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ وکلاء کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔۔۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن  ، میاں رؤف عطا  نےکہاکہ منصوبے سے خاص طور پر نوجوان وکلاء اور نئے آنے والے وکلاء کو بے حد فائدہ ہوگا۔۔۔