سی ای او پاکستان ریلوے عامرعلی بلوچ نے کراچی میں کینٹ اسٹیشن کادورہ کرکے ٹرینوں کی بروقت روانگی کی یقینی بنانےکی ہدایت کی

عدنان اطہر عدنان اطہر

  سی ای او پاکستان ریلوے عامرعلی بلوچ نے کراچی میں کینٹ اسٹیشن کادورہ کرکے ٹرینوں کی بروقت روانگی کی یقینی بنانےکی ہدایت کی


 سی ای او پاکستان ریلوے عامرعلی بلوچ نے کراچی میں کینٹ اسٹیشن کادورہ کرکے ٹرینوں کی بروقت روانگی کی یقینی بنانےکی ہدایت کی ۔۔۔اس موقع پراسٹیشن اور ٹرینوں کے اندر صفائی کی صورت حال کو بھی جائزہ لیا ۔۔۔اورمسافروں کی سہولت لئے اے ٹی ایم مشینیں نصب کرنےکی ہدایات دیں ۔۔۔


کراچی کینٹ اسٹیشن کےدورے کےموقع پر سی  ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نےٹرینوں کی بروقت روانگی ،اسٹیشن اور ٹرینوں کے اندر صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانےکی ہدایت کی ۔۔۔انہوں نےکہاکہ ریزرویشن آفس میں اےسی لگائے جائیں اور مسافروں کے بیٹھنے کے لیے بینچوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیاجائے۔۔۔سی ای او پاکستان ریلوے نےہدایت کی کہ اسٹیشن پرمسافروں کی معلومات کے لئے انفارمیشن ڈیسک قائم کرنےکےساتھ بکنگ آفس میں معلوماتی کاؤنٹرز کو بہتر بنایا جائے۔۔۔  انکاکہناتھاکہ مسافروں کی سہولت لئے اے ٹی ایم مشینیں بھی نصب کی جائیں۔۔۔مسافروں کے لئے بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ریلوے کی اولین ترجیح ہے۔۔۔