کرغزستان کے صدر آج اسلام آباد پہنچیں گے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کرغزستان کے صدر آج اسلام آباد پہنچیں گے

"کرغزستان کے صدر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق صدر کا یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ کرغز صدر کے ساتھ وزرا، اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد بھی پاکستان آئے گا۔


صدر کرغزستان کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوں گی، جبکہ وفود کی سطح پر مذاکرات میں دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔


دورے کے موقع پر پاک کرغز بزنس فورم بھی منعقد ہوگا۔ کرغز صدر چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی ملاقات کریں گے۔


یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کسی بھی کرغز صدر کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے جو 20 سال بعد ہو رہا ہے۔"