کراچی میں عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کے گودام میں آگ لگ گئی

عرفان علی عرفان علی

  کراچی میں عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کے گودام میں آگ لگ گئی


 کراچی میں عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کے گودام میں آگ لگ گئی۔ چار فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

 بھنگوریہ گوٹھ عزیز آباد میں گتے کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع پر کے ایم سی کے چار فائرٹینڈرز نے پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا۔ گتے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی اور عمارت سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔  کراچی واٹر کارپوریشن کے نیپا اور سخی ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر کے  واٹر ٹینکر متاثرہ مقام پر  روانہ کردیئے گئے۔