کراچی میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں تین و افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔۔۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

 کراچی میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں تین و افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔۔۔


کراچی میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں تین و افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔۔۔


کراچی کے سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔دوسرا واقعہ سپر ہائی وے گڈاپ سٹی روڈ پر ایم ٹک کے قریب پیش آیا، جہاں پینتالیس  سالہ خاتون ٹریفک حادثے میں جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔نادرن بائی پاس حب ڈیم کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی افراد ایک ہی کار میں سوار تھے ۔ادھر کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت موٹرسائیکل پر تین نوجوان سوار تھے۔کار سوار موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کی مزید چھان بین جاری ہے۔۔۔