فی تولہ سونا پندرہ سو روپے مہنگا ہوکر نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں پندرہ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت نو پیسے بڑھ گئی۔
سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار۔فی تولہ سونا پندرہ سو روپے اضافے سے تین لاکھ، نو ہزار، پانچ سو روپے کی نئی تاریخی بلندی پرپہنچ گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار، دوسو چھیاسی روپے بڑھ کر دو الاکھ پینسٹھ ہزار، تین سو چھیالیس روپے ہوگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہینڈریڈ انڈیکس ایک ہزار، پانچ سو، انتیس پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ، چودہ ہزار، تین سو تیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت نو پیسے اضافے سے دوسو اناسی روپے، چھیاسٹھ پیسے ہوگئی۔