چیئرمین پی ٹی آئی مصطفی کمال کا کہنا ہے حالیہ سیلاب سے دوہزار
پانچ کے زلزلے سے زیادہ نقصان ہوا۔
تباہی
کا کوئی تخمینہ نہیں۔
جاری
فنڈز میں سے نوے فیصد غبن ہوجائیں گے۔
سیلاب متاثرین کے نام پر لینڈ گریبرز کراچی لانے کا الزام بھی لگادیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی مصطفی کمال کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
صرف اندازے لگائے جارہے ہیں۔
کوئی مصدقہ معلومات نہیں ۔
ملک
میں بلدیاتی نظام ہوتا ،،تو ایسا نہ ہوتا۔ پاکستان چلانے والوں سے اپیل ہے مضبوط
مقامی حکومت کا نظام لائیں۔مصطفی کمال نے
الزام لگایا کہ سیلاب متاثرین کے نام پر لینڈ گریبرز کراچی لائے جارہے ہیں۔
یہ لوگ اسکیم تینتیس میں زمینوں
پر قبضے کررہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس بارے میں سب پتا ہے۔