کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔

صبانور صبانور

کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔

کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔

جلوس سے پہلے مجلس برپا ہوگی۔ کربلا میں  اہل بیت کے مصائب اور لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا،،  امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی اور جلوس کی گزرگاہ کے اطراف موبائل  سروس معطل ہے۔

کراچی میں نو  محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔

اس سے قبل   مولانا شہنشاہ نقوی  اہل بیت کے مصائب اور لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔ 

عزادار   نواسہ رسولﷺ کی شہادت پر نوحہ خوانی اور ماتم داری کریں گے۔ جلوس کے شرکا نماز ظہرین امام بارگاہ علی رضا ، ایم اے جناح روڈ پر ادا کریں گےجلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا،،

امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

شہرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جبکہ جلوس کی گزرگاہ کے اطراف  موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

 مرکزی جلوس  میں پانچ  ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔

  سی سی ٹی وی کیمروں سے  نگرانی اور بُلندعمارتوں پر ماہر شوٹرز  بھی تعینات ہیں۔

سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کے راستوں کی چیکنگ کی جائے گی۔