کراچی میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت۔
عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔مدعی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر تاخیری حربے استعمال کرکے ملزمان
کو فائدہ پہچانا چاہتا ہے۔ استغاثہ حتمی چالان اسکروٹنی کرنے میں تاحال ناکام ہے۔عدالت نے پراسیکیوٹر اور
تفتیشی افسر کو فوری طلب کرلیا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت میں چھ صفحات پر مشتمل تحقیقاتی
رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔عدالت نے رپورٹ
کی روشنی میں فیصلہ محفوظ کرلیا،، جو تیرہ
جنوری کو سنایا جائے گا ۔مقدمے میں پانچ ملزمان
عبوری ضمانت پر ہیں۔