گوادر نامعلوم مسلح
افراد کا سربندر میں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کواررٹر پر حملہ کیاگیا۔
پولیس کے مطابق کوارٹر میں
سوئے ہوئے سات افراد کو ہلاک کردیا.
لاشیں اور زخمی
گوادر اسپتال منتقل کردیئے۔
جان بحق و زخمی
افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا جاتا ہے
جان بحق و زخمی
افراد سربندر میں سیلون (حجام) کے دکان میں کام کرتے تھے
گوادر گوادر کے علاقے سربندن میں نامعلوم مسلح
افراد نے رہائشی کوارٹر میں گھس کر فائرنگ کرکے 7 غیرمقامی افراد کو قتل کردیا،فائرنگ
سے ایک شخص زخمی ہوگیا،
گوادر
پولیس کے مطابق واقعہ تقریبا رات تین بجے کے قریب سربندن میں پیش آیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تمام افراد ایک رہائشی کوارٹر میں رہائش پزیر
تھے اور سربندن میں حجام کی دوکان پر کام کرتے
تھے،
واقعہ کے بعد پولیس نے تمام افراد کی نعشیں اور زخمی شخص کو گوادر اسپتال منتقل کردیا،
واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے سربندن کو گھیرے میں
نامعلوم ملزمان کے خلاف کارؤائی شروع کردی ہے
حکومت بلوچستان کی گوادر کے علاقے سربندر میں بے
گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کی حکومت بلوچستان کے مطابق معصوم مزدوروں کا قتل کھلی
دہشت گردی ہے ، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور کہاکہ دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں گے
نہتے معصوم مزدوروں کا قتل بزدلانہ اقدام ہے،
واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں
ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے
گا،
افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا،
واقعہ سربندر میں پیش آیا ،
انتظامی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں،
ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں،
شہید مزدوروں کی فیملیز سے رابطہ کیا جاررہا
ہے،
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے جاری بیان میں کہاہےکہ
گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی
ہے،
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا پیچھا کریں
گے،
پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے
لئے کوئی نرم گوشہ نہیں نہ ہی کوئی جگہ ،
ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی
پاکستانیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں
گے،
وزیر اعلٰی بلوچستان کا شہید مزدوروں کے پسماندگان
سے اظہار تعزیت و افسوس
شہداء کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،
پسماندگان کی ہر ممکن معاونت کریں گے،