سندھ بھر میں بائیس فیصد جبکہ کراچی میں انتیس فیصد سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے


سندھ بھر میں بائیس فیصد جبکہ  کراچی میں انتیس فیصد سے زائد افراد کو  کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے

 

سندھ بھر میں بائیس فیصد جبکہ  کراچی میں انتیس فیصد سے زائد افراد کو  کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔شہر میں   مثبت کیسز کی یومیہ  شرح تیئس  فیصد سے زیادہ ہے۔

محکمہ صحت سندھ کےمطابق سندھ بھر میں پچھتر لاکھ نواسی ہزار دو سو اٹھتر  افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔ صوبے میں      بائیس اعشاریہ پانچ فیصد افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی  ہے۔ کراچی  میں چالیس لاکھ باسٹھ ہزار پینتیس  افراد  کی ویکسی نیشن مکمل ہوگئی۔ شہر میں انتیس اعشاریہ آٹھ سات  فیصد افراد کو ویکسین لگ چکی  ہے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سندھ بھر میں دو لاکھ اناسی ہزار تین سوانتیس افراد جبکہ کراچی میں ایک لاکھ اٹھاون ہزار سات سو سینتیس  افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ کراچی میں  کورونا کے مثبت کیسز کی یومیہ شرح تیئس اعشاریہ  دو، دو  فیصد ہے۔