گلستان جوہرمیں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پولیس نے ملزم کی گرفتاری پرانعام کا اعلان کردیا

عمران عمران

گلستان جوہرمیں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پولیس نے ملزم کی گرفتاری پرانعام کا اعلان کردیا

گلستان جوہرمیں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پولیس نے ملزم کی گرفتاری پرانعام کا اعلان کردیا ۔پولیس حکام نے اوباش ملزم کی نیم واضح تصویربھی جاری کردی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملہ، ملزم کی گرفتاری پولیس کے لیے بڑا چیلنج بن گئی۔

پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والے کوانعام دینے کا اعلان، پولیس حکام نے اوباش ملزم کی نیم واضح تصویربھی جاری کردی

پولیس کے مطابق گرفتاری میں مدد کرنے والے کو 2 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ ملزم پکڑنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پانچ روزمیں علاقے کی 97 گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے بیانات قلمند کرلیے، علاقے کے چوکیداروں سمیت 31 افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔ علاقے میں نصب 190سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔