کراچی کے علاقے نیو کراچی میں پڑوسی نوجوان نے چھری کے وار کرکے لڑکی کی جان
لےلی۔ مقتولہ کا کچرا پھینکنے کے معاملے پر پڑوسی سے جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس نے ملزم
کی تلاش شروع کردی۔
نیو کراچی سیکٹر فائیو جےکے اس چھوٹے سے مکان کی رہائشی صباء اہل محلہ کا ہر
مشکل وقت میں ساتھ دینے کا جذبہ رکھتی تھی۔اس مقصد کی خاطر گھر کے ایک کمرے کو دفتر بھی بنا رکھا تھا۔
گلی کی سیوریج لائن کلئیر کرانے کے معاملے پر صباء کی پڑوسی نوجوان سے کچھ
عرصہ قبل تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، پڑوسی غضنفر نے صباء کو موٹر سائیکل پہ جاتا دیکھا
تو چھری سے حملہ کردیا۔
گٹر کھلوانے کے معاملے پر جھگڑا ہواتھا یہ نہیں پتہ تھا کہ بات یہاں تک پہنچ
جائےگی
ملزم فرار ہوا تو اہل محلہ نے صباء کو موٹر سائیکل پر اسپتال روانہ کیا مگر تب
تک بہت دیر ہوچکی تھی، چھوٹی بہن کہتی ہے کہ صباء کو ناحق قتل کیاگیا، انصاف فراہم
کیا جائے۔۔
ہماری کسی سے دشمنی نہیں ان لوگوں نے مارا ہے اخلاق کی بہت اچھی لڑکی تھی ہنسمک تھی
پولیس کے مطابق مقتولہ مقدمے کی پیروی کے لئے عدالت جا رہی تھی کہ پڑوسی نے
حملہ کرکے قتل کردیا۔ ملزم نشے کا عادی ہے جس کے بھائیوں کو حراست میں لےکر تفتیش
اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔