کوئٹہ میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے حوالے سے
کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا آج21 اپریل کو آخری دن ہے،
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد
کے مطابق الیکشن پروگرام کے مطابق 21 اپریل
تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات نامزدگی جمع کیئے جاسکیں گے۔
22 اپریل کو نامزد امیدواروں کی
فہرستیں جاری کی جائیں گی۔
23 سے 25 اپریل تک کاغزات نامزدگی
کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
26 سے 28 اپریل تک ریٹرننگ افسران
کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کیئے جاسکیں گے۔
29 اپریل سے 6 مئی تک ریٹرننگ افسران اپیلوں پر فیصلے کریں
گے،
7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی
شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی9 مئی تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے۔
10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی
نشانات دیئے جائیں گے۔
29 مئی کو بلوچستان کے کوئٹہ اور
لسبیلہ کے علاوہ پورے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔