کراچی ، کورنگی میں پلاٹ کے تنازع پر دو گروپوں میں گولیاں چل گئیں۔ دو افراد زخمی۔ تین گاڑیوں کو
آگ لگادی گئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں
پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔
کورنگی زمان ٹاون میں پلاٹ
کے تنازعےپر دو گروپ آمنے سامنے آگئے۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مخالف گروپوں
کے درمیان جھگڑے میں گولیاں چل گئیں،، جس
سے دو افراد زخمی ہوئے۔ مشتعل افراد نے
تصادم کے دوران تین گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ایک دوسرے پر پتھراو بھی کیا گیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ عدالتی بیلف کے ہمراہ پولیس پلاٹ پر
قبضہ خالی کرانے پہنچی تھی کہ مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی شروع کردی ۔۔۔دوطرفہ
فائرنگ سے دو افراد جبکہ پتھراؤ سے 5سےز
ائد افراد زخمی ہوئے،واقعے پر دونوں گروپ
کی جانب سے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ 6گھنٹے تک جاری رہا اور کورنگی کوسٹ
گارڈ چورنگی کے ساتھ ڈھائی نمبر روڈ بھی احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی معطل رہی،پولیس
کے مطابق ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے
گا۔