کراچی پریا کماری کے اغوا کو 3 سال گزر گئے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی پریا کماری کے اغوا کو 3 سال گزر گئے

کراچی پریا کماری کے اغوا کو 3 سال گزر گئے

لیکن نااہل پولیس معصوم بچی پریا کماری کو بازیاب نہیں کرا سکی ہے حکمران نہیں چاہتے کہ سندھ کے اندر امن و امان کی صورتحال بہتر ہو ایس ٹی پی کے قائم مقام چیئرمین جام فتاح سمیجو کی کراچی ایسٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس


تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کے قائم مقام چیئرمین جام فتاح سمیجو نے کراچی ایسٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال قبل سنگرار سے اغوا ہونے والی معصوم پریا کماری کو پولیس تاحال بازیاب نہیں کرا سکی حکمرانوں اور پولیس کے لیے باعث شرم ہے وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جام فتح سمیجو نے مزید کہا کہ سندھ میں آئے روز لوگوں کو اغوا اور قتل کیا جا رہا ہے لیکن پولیس صرف سرداروں اور وڈیروں کی کمداری کرنے میں لگی ہوئی ہے تو ایسی صورتحال میں امن و امان کی صورتحال کبھی بھی بحال نہیں ہو سکتی جام فتاح سمیجو نے مزید کہا کہ اصل میں حکمران نہیں چاہتے کہ امن و مان کی صورتحال بہتر ہو انہوں نے کہا کہ پریا کماری کو جلد بازیاب کرایا جائے بصورت عید کے بعد احتجاجی تحریک چلائی جائے گی