کراچی کے ساحلی مقامات اور حب نہر پر سترہ اگست تک سمندر میں نہانے پرپابندی
عائد کردی گئی۔
کمشنر کراچی کے اعلامئے کےمطابق
شہر کے ساحلی مقامات پر دفعہ ایک
سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔ سمندر میں نہانے اور کشتی رانی کی اجازت نہیں
ہوگی۔
سمندر میں بلند لہروں اور
بارشوں کے باعث پابندی لگائی گئی ہے۔ کراچی کی ساحلی پٹی پر پابندی کا اطلاق سترہ
اگست تک ہوگا۔
دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کراچی کے
تمام ساحلی مقامات سمیت حب نہر پر بھی ہوگا۔کمشنر کراچی نے پولیس کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
کردی۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت
اور ڈوبنے کے واقعات کی روک تھام کے لئے کیا گیا ہے۔