سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی
کا کہنا ہے حکومت میں توانائی اور
معاشی بحران سے نمٹنے کی صلاحیت نظر نہیں آتی۔
سابق
ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کہتے ہیں پی ٹی آئی
حکومت نے ٹیکس وصولی میں اضافہ ،، اور
توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے
بڑے ڈیم کی تعمیر شروع کی ۔
کراچی میں انصاف پروفیشنل فورم کےتحت سیمینار
سے خطاب میں سابق چیئرمین ایف بی
آر شبر زیدی نے کہا ملک کو توانائی اور معاشی بحران کا سامنا ہے اورحکومت
میں اس سے نمٹنے کی صلاحیت نظر نہیں آتی۔
سابق ترجمان وزارت خزانہ
مزمل اسلم کا کہنا تھا پی ٹی آئی
حکومت نے ٹیکس وصولی میں اضافہ ،، اور
توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے
بڑے ڈیم تعمیر کرانا شروع کئے،، جن
پر اب کام کی رفتار سست ہوچکی ہے۔
سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا
اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے خیبر
پختونخوا میں تبدیلی آئی۔ ملک کے بڑے
مسائل برا طرز حکمرانی اور قانون کی علمداری
نہ ہونا ہے۔