کراچی میں لٹیروں نےایک اور شہری کی جان لے لی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی میں لٹیروں نےایک اور شہری کی جان لے لی

کراچی میں لٹیروں نےایک اور شہری کی جان لے لی۔ اورنگی ٹاؤن   میں  گزشتہ رات  معصوم  بچوں کےسامنے باپ کے قتل کا مقدمہ درج۔رواں برس دوران لوٹ مار قتل افراد کی تعداد پینسٹھ   تک جا پہنچی۔


 مقدمہ مقتول سجاد کے سسر کی مدعیت میں ڈکیتی کی دفعات کے تحت   درج کیا گیا ہے۔ مقتول سجاد   فیصل آباد کا رہائشی اور معلم  تھا۔ مدعی مقدمہ کےمطابق اورنگی ٹاون  رحمت چوک کے قریب  گھر کی وہلیز پر  ڈاکؤوں  نے اسلحہ کے زور پراس کے  داماد سے موبائل فون چھینے کی کوشش کی ۔ داماد کی جانب سے  مزاحمت پر ملزموں نے مقتول کے معصوم  بچوں کے سامنے  اسے فائرنگ کرکے  قتل کردیا۔ مقتول سجاد فیصل آباد سے تین روز قبل کراچی سسرال آیا تھا۔لواحقین میت لے کر فیصل آباد روانہ ہوگئے۔ پولیس حکام نے علاقہ  ایس ایچ او کو   معطل کردیا اور ملزموں  کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم بنا دی۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔قتل بظاہر ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہی معلوم ہوتا ہے۔ کرائم سین یونٹ نے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔