کراچی میں تیزاب گردی کے دو واقعات


کراچی میں تیزاب گردی کے دو واقعات

کراچی،عرفان علی

کراچی میں تیزاب گردی کے دو واقعات ۔  بلدیہ میں سابق شوہر نے مبینہ طور پر خاتون پر  تیزاب پھینک دیا۔  خاتون  تیس سے پینتیس فیصد جھلس گئی۔ نیوکراچی میں خاتون نے مبینہ طور پر سابق شوہر پر  تیزاب پھینک دیا۔

بلدیہ میں سابق شوہر نے مبینہ طور پر خاتون پر  تیزاب پھینک دیا۔ والد کے مطابق   اس کی بیٹی رمشا نے دو سال قبل کورٹ میرج کی تھی۔داماد نےگزشتہ سال  بیٹی کوطلاق دی ،،،تو وہ  گھر واپس آگئی تھی۔  وہ  ملازمت پر جارہی تھی جب  ملزم نے مبینہ طور پر اس پر تیزاب پھینکا۔۔

ایس پی بلدیہ کے مطابق  خاتون  کاتیس  سے پینتیس فیصد جسم جھلس گیا ہے۔ مقدمہ درج کیا جارہا ہے،، جس کے بعد ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

نیوکراچی میں خاتون نے مبینہ طور پر سابق شوہر پر  تیزاب پھینک دیا۔ایف آئی آر میں مدعی  کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد بھی اس کی اہلیہ سابقہ شوہر سے ملتی  تھی۔ دوہزار بیس میں اس نے ملزمہ کو طلاق دے دی۔اس نے سابقہ بیوی ہ کو فلیٹ کرائے پر لے کر دے رکھا تھا۔  وہ اکثر  اس  سےملنے بھی  جاتا تھا۔ گزشتہ روز ملزمہ نے  اسے  روکنے کی کوشش کی اور رکنے سے انکار پر  تیزاب پھینک دیا۔