ملک کی گرتی معیشت نے بزنس کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر
اکٹھا کردیا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر کانفرنس میں تاجر برادری نے غیرضروری درآمدات پر پابندی
لگانے اور آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کی تجاویز دے دیں
مضبوط روپیہ مضبوط پاکستان۔امن سے مستحکم ہے معاشی نظام ۔
کراچی میں فاریکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اس عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان کا کہنا
تھا کہ غیر ضروری درآمدات پر پابندی عائد کی جائے،، تو جلد ڈالر 180 روپے کا
ہوجائے گا۔
امپورٹرکہتا ہے کہ میں جلدسے جلد ایل سی کھولوں اس سے پہلے
کہ ڈالر بڑھ جائے ایکسپورٹرکہتاہے کہ مجھے زیادہ سے زیادہ ڈالر مل جائےجو اپنی ایکسپورٹ
روکی ہوئی ہے انشااللہ میں کہتا ہوں ابھی وقت ہے ایکسپورٹ پروسیڈ لے آئیں اور آپ
جلد دیکھیں گے کہ ڈالر 180سے182تک آجائےگا
معروف بزنس مین
عارف حبیب نے حکومت کو فوری آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کی تجویز دے دی۔
آئی ایم ایف پروگرام کے اندر جو آپ کی فارن ایکس چینج کی
آبلیگیشن ہیں ان کو بھی وہ اکاونٹ فور کرتا ہے اکاونٹ فور کرکے اس چیز کی یقین
دہانی کراتا ہے کوئی رسک اور ڈیفالت کے اس رسک کو جو ہےوہ ٹیک کیئر کرے جب یہ
پروگرام ہوگا تو آپ کو ڈسپلن کا فارمولا دےگا
برنس کمیونٹی کا کہناتھا کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام نے معاشی چیلنجز
کو مزید بڑھا دیا ہے،، جس پر فوری توجہ دینے
کی ضرورت ہے۔