کراچی میں آگ لگنےکےپہ درپہ واقعات کےبعد شہریوں میں ہنگامی حالات میں آگ بجھانےکےآلات کی خریداری کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

سدرہ عارف سدرہ عارف

   کراچی میں آگ لگنےکےپہ درپہ واقعات کےبعد شہریوں میں ہنگامی حالات میں آگ بجھانےکےآلات کی خریداری کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

 

کراچی میں آگ لگنےکےپہ درپہ واقعات کےبعد شہریوں میں ہنگامی حالات میں آگ بجھانےکےآلات کی خریداری کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

شہری کہتےہیں حادثات سےبچاؤ کے اقدامات وقت کی ضرورت  ہیں۔ خریداری بڑھنےسے فائرسیفٹی آلات کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے

کراچی میں سانحہ گل پلازہ  ۔۔اوراس میں قیمتی جانوں کا ضیاع

شہریوں میں آگ بجھانےکےآلات کی تنصیب اوراس کی ضرورت کےاعتبارسےآگاہی بڑھ رہی ہے۔۔

کراچی میں گھریلواستعمال کےسلنڈرزہوں۔ دکان یا  کاروباری مراکز کے ۔کیمکل کی آگ سےبچاؤ  اور  فوم سلنڈرزکی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے۔

قراۃ العین  سی ای اوفائرسیفٹی سسٹم اب یہ ہے کہ نارمل لوگ گھروں میں بھی سلنڈرز لے کے جا رہے ہیں گھروں میں ڈی سی پی وہ لے کے جا رہے ہیں الیکٹریکل فائر کے جہاں پہ انسیڈنس ہوتے ہیں وہاں پہ وہ لوگ سی او ٹو لے کے جا رہے ہیں دکان ہے شاپنگ مالز وغیرہ سب کچھ وہ ہم سے کانٹیکٹ کر رہے ہیں اور ہم سے سلنڈرز لے رہے ہیں یہ فرسٹ ایڈ ہے یہ اپ کو موقع دیتی ہے کہ جب تک اگ پہ اپ قابو پا لیں گے جو اپ کو مزید نقصان سے بچا لیتی ہے ہزار روپے سے فائر سٹاپ سٹارٹ ہو رہا ہے اور یہ جا رہے ہیں 11 ہزار 12 ہزار تک بھی ہیں بیچ میں مختلف کیٹگریز ہیں اب گھروں کے لیے چھوٹے سلنڈر لگتے ہیں وہ 2 ہزار3ہزاراس حساب سے بھی اپ کو مل جاتے ہیں

خریدارکہتےہیں گنجان آباد شہرمیں آگ لگنےکےواقعات کی روک تھام کیلئےآلات کی خریداری ضروری ہے،لیکن اب ان کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔۔

اسلم، خریدارگھروں میں اگ لگ سکتی ہے الیکٹرک سے بھی لگ سکتی ہے اور گیس سے بھی لگ سکتی ہے تو ہم نے خود اپنے گھر پہ دو کلو والا سلنڈر لگایا ہوا ہے اور بہت سے لوگ لگا بھی رہے ہیں کاروں میں بھی لگ رہے ہیں گاڑیوں میں بھی لگ رہے ہیں پہلے ہم نے خریدا تھا 2300 روپے کا 2200 روپے کا ابھی 3500 کا چل رہا ہے

گھروں میں استعمال ہونیوالا سلنڈر1ہزارسے3ہزار۔ تجارتی علاقوں کےلئےنائٹروجن سلنڈرکی قیمت 4 سے5 ہزار۔ کیمکل اورایندھن کی آگ بجھانےوالافوم سلنڈرمارکیٹ میں 8 سے11 ہزارروپےمیں دستیاب ہیں۔

فائرسیفٹی شاپس پراب خریدارضرورت کےاعتبارسےاسموک سینس ڈیوائسزز۔ہیلمٹس۔ گلوزسمیت دیگرآلات خریدنےکوترجیح دےرہےہیں۔۔