بلاول ہاوس میں ہونےوالی ملاقات میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سیدبھی شریک تھے ۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال اور قیام امن کی مخدوش صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے خیبرپختونخوا بالخصوص کُرم میں امن و امان کی ناقص صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا