اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے اپنی شکایات چیف جسٹس سپریم کورٹ کو پہنچائیں ،وزیر قانون

عمران عمران

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے اپنی شکایات چیف جسٹس  سپریم کورٹ  کو پہنچائیں ،وزیر قانون

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے اپنی شکایات چیف جسٹس  سپریم کورٹ  کو پہنچائیں ،وفاوی وزیر قانون

اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے کچھ ایسی چیزوں کا ذکر کیا جو پچھلے سال کی ہیں 
وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  کی  ملاقات ہوئی،
وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی،
زیادہ تر چیزیں پچھلے چیف جسٹس پاکستان  کے حوالے سے تھیں ،
چیف جسٹس پاکستان نے کل فل کورٹ میٹنگ کی ،
معاملے کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے وزیراعظم نے خود چیف جسٹس سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ، 
ملاقات میں خط کے معاملے اور دیگر ملکی معاملات پر بات چیت ہوئی، 
وزیراعظم نےدیگر اہم قومی مسائل کی طرف بھی نشاندہی کی 
وزیراعظم نے کہا عدلیہ  کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،
ٹیکس زیرالتوا کیسز کے حوالے سے بھی وزیراعظم نے نشاندہی کی  ہے، 
وزیراعظم نے یقین دہانی  کرائی کہ معاملے کی چھان بین ہونی چاہیے
وفاقی حکومت کاججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کااعلان
کابینہ کمیشن  آف انکوائری  کے تحت کمیشن بنائےگی،
خط پر کمیشن بنے اور غیرجانبدار ریٹائرڈشخصیت اس پر رپورٹ مرتب کرے،
اچھی ساکھ روالے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کرائی جائے گی
وزیراعظم  شہبازشریف کل یہ معاملہ کابینہ کے سامنے رکھیں گے  ، 
کمیشن آف انکوائری کے تحت کسی ریٹائرڈ عدالتی شخصیت کی نامزدگی کی جائے گی ،