الیکشن کمیشن
سندھ نے بلدیاتی انتخابات میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے سیکریٹری الیکشن
کمیشن کو خط لکھ دیا۔
محکمہ داخلہ نے بھی وفاقی وزارت داخلہ کو اس
حوالے سے مراسلہ بھجوا دیا۔
صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے سیکریٹری الیکشن کمیشن پاکستان کو ارسال خط میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ کمشنرز نے بھی پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز
اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔
پولنگ کے دن تشدد اور تصادم کے ناخوشگوار واقعات
کا خدشہ ہے۔
ڈی آر اوز اور امیدواروں نے بھی پولنگ کے
دوران رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی
ہے۔
خط میں کہا گیا
ہے کہ پرامن انتخابات کے لیے رینجرز اور فوج کے جوانوں کی تعیناتی ضروری ہے۔
دوسری جانب
محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے وزرات داخلہ کومراسلہ ارسال کیا ہے۔
خط میں کہا گیا
ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی
سربراہی میں چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر میں اجلاس ہوا تھا۔
الیکشن کمیشن نے نو ہزار چھ سو بیاسی رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔
وزارت داخلہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے صوبہ سندھ میں
رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کرے۔