روجھان ویگن مالکان کی غفلت اور لالچ انڈس ہائی وے پر گیس سلنڈر پھٹنے سے بارات سے بھری وین میں آگ لگ گئی۔تین بچوں سمیت پانچ افراد جھلس کر جاں بحق۔ 10 سے زائد افراد زخمی ہیں۔جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

پانچ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور منتقل کیا گیا اور 5 زخمی شیخ زید ہسپتال روجھان منتقل 2 کی حالت تشویشناک ۔

آگ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی زرائع واقعہ پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری سردار شیر احمد مزاری سابق ناظم اطہر علی مزاری ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈی پی او راجن پور کا اظہار افسوس سابق ناظم۔سردار اطہر علی مزاری کا گیس سلنڈر پر چلنے والے ویگن کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ڈپٹی کمشنر راجن پور کی کاروائی کی یقین دہانی

ویگن مالکان کی غفلت اور لالچ نے روجھان میں خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئیں۔

شادی پر جانےوالی وین میں سلنڈر پھٹنے سے اچانک آگ لگ گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بری طرح وین اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو زرائع کے مطابق حادثے میں تین بچوں عائشہ بی بی سدرہ فرزانہ بی بی نوید بشرا جویریا ساجدہ اور ایک خاتون زوجہ صفدر حسین سمیت پانچ افراد جانبحق ہوگئے جبکہ شیر محمد ندیم سمیت 10 افراد ہوگئے زخمیوں میں بچوں کی تعداد زیادہ بتائی جارہی ہے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان ملک برداری سے ہے جو شادی میں شرکت کے لیے روجھان سے راجن پور جارہے تھے افسوس ناک واقعہ کا سن کر مقاسی سیاسی راہنما سردار شیراحمد مزاری پی ٹی آئی تحصیل صدر سابق ناظم اطہر علی مزاری ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار ایس ڈی پی او فیاض چودھدری موقع پر پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی اور ورثاء سے ہمدردری کا اظہار کیا

ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیوں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور اور شیخ زید ہسپتال روجھان منتقل کیا گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ کر ریسکیو کاموں میں حصہ لیا۔

لواحقین کو اطلاع ملتے ہی قیامت برپا ہو گئی۔روجھان ہسپتال پہنچ اور اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے۔لواحقین کے مطابق وین میں ایل پی جی سلینڈر لگ اہوا تھا جیسے اچانک آگ بھڑک اٹھی پی ٹی آئی کے تحصیل صدر سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روجھان میں عرصہ داراز سے غیر قانونی طریقوں سے گیس سلنڈر پر ویگن چل رہی ہیں انھوں نے کا کہ ویگن مالکان کی غفلت کے باعث یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے روجھان ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے دوران طبی سہولیات کا جائزہ اور آگ سلنڈر پھٹنے سے لگی پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دیں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سے گیس سے بھرے سلنڈروں پر چلنے والے ویگنوں کے خلاف کریک ڈوان کیا جائے گا افسوس ناک واقعہ پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری پی ٹی آئی راہنما سردار دوست علی مزاری جماعت اسلامی کے راہنما مشتاق احمد مزاری نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کے ممبران نوراحمد راہی محمد عمران ملک محمد علی ڈوگر محمد علی عامر عدنان راجپوت امجد مزاری امجد آفتاب مزاری حنیف ملانہ سمیت دیگر افراد نے افسوس کا اظہار کیا
