بلوچستان کے علاقے ژوب میں بس کھائی میں گرگئی۔
اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس حادثے کا شکار
ہوئی ۔ حادثے میں 19 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ گزشتہ رات ایک بجے کے قریب پیش آیا ۔بس
جیسےہی ژوب کے علاقے دانہ سر کے قریب پہنچی تو بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث بس کنٹرول سے باہر
ہوکر کھائی میں جا گری ۔حادثے کے نتیجے
میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں 10 کے قریب
افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جنہیں ژوب کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا بس
میں مکمل طورپر 33 افراد سفر کررہے تھے۔بس گہری کھائی میں گرنے کے سبب امدادی کاموں میں
کافی دشواری کا سامنا رہا۔حادثہ سڑک پر بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث پیش آیا