کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوران طلبہ اور والدین کی مشکلات کم ناہوسکیں۔
امتحانی مراکز کے باہر سیکیورٹی موجود نہیں۔
والدین فٹ پاتھ پر بیٹھنے پر مجبور
ہوگئے،، امتحانی پرچہ آؤٹ ہونا معمول بن گیا۔
کراچی میں جاری میٹرک امتحانات طلبہ کے ساتھ ساتھ والدین کے لیے بھی مسئلہ بن
گئے۔۔
سول اسپتال کے قریب زیر تعمیر سڑک پر ہچکولے کھاتی گاڑیوں کے ذریعے طلباء
امتحانی مراکز پہنچتے ہیں۔
والدین اسکول کے باہر چبوترے پر بیٹھ
کر بچوں کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔
نا سیکیورٹی ہے، نا پینے کا پانی۔
طلبہ کو مراکز چھوڑنے آنے والے والدین سخت گرمی میں پنکھے بھی ساتھ لانے پر مجبور
ہیں۔
میٹرک بورڈ کے تحت امتحانات میں وقت سے پہلے پرچہ آؤٹ ہونے کی روایت برقرار
ہے۔ اسکولوں کے باہر طلبہ کی بڑی تعداد امتحانی مراکز میں داخل ہونے کے بجائے واٹس
ایپ پر پیپر کے انتظار میں مشغول دکھائی دیتی ہے۔