پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف اممو ایبل پراپرٹی آرڈیننس کی معطلی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا ردعمل

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف اممو ایبل پراپرٹی آرڈیننس کی معطلی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا ردعمل

پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف اممو ایبل پراپرٹی آرڈیننس کی معطلی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا ردعمل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف اممو ایبل پراپرٹی آرڈیننس کی معطلی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون برسوں اور دہائیوں سے زمین و جائیداد کے مقدمات میں ستائے ہوئے لاکھوں اہل پنجاب کی مدد کے لیے بنایا گیا تھا۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلی بار زمین اور جائیداد کے مقدمات کو 90 دن میں طے کرنے کی حد مقرر کی گئی تھی۔


ان کے مطابق پنجاب اسمبلی نے یہ قانون عوام کو طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے نجات دلانے کے لیے بنایا، جس سے عوام کو قانونی زمین اور جائیداد کے تحفظ کی طاقت ملی۔


مریم نواز نے عدالتی فیصلے کو اعلیٰ عدلیہ کے مسلمہ اصولوں کے مطابق نہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون شہادت پر مبنی تھا اور اس کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ زمینوں کے مقدمات میں دہائیوں تک اسٹے آرڈر چلتے ہیں، جبکہ یہ قانون غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے لیے بنایا گیا تھا، میرے ذاتی فائدے کے لیے نہیں۔


وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ قانون سازی کرنا پنجاب اسمبلی کا آئینی حق ہے جسے روکا نہیں جا سکتا۔


ان کا کہنا تھا کہ قانون کو روکنے کا نقصان غریبوں، بے کسوں، بیواؤں اور مظلوموں کو ہوگا اور انصاف نہ ملنے سے ان کی بندھی ہوئی آس ٹوٹ جائے گی۔