کراچی میں کالعدم جماعتوں کےگرد گھیرا تنگ۔

صبانور صبانور

کراچی میں کالعدم جماعتوں  کےگرد گھیرا  تنگ۔

کراچی میں کالعدم جماعتوں  کےگرد گھیرا  تنگ۔

سی ٹی ڈی نے  شہر  میں دہشت گردی  میں ملوث گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ مشتبہ  پائے جانے والوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے جائیں گے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے شہر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف  بھرپور کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

 مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران  کالعدم تنظیموں کے گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کادعوی ہے زیرحراست افراد کراچی میں دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں۔

 ان سے  حالیہ دہشت گردی کے حوالے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

 مشتبہ پائے جانے والے  افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جائیں گے۔

 جبکہ فورتھ شیڈول میں شامل افرادکی مانیٹرنگ کی جائے گی۔