سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے ضلع شرقی اور ضلع جنوبی سے کچرا
اٹھانے والی چینی کمپنی کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے نومبر کی ڈیڈ لائن دے دی
ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ نے چھانگی کانجی نامی
چائنیز کمپنی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نومبر تک کارکردگی
بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے اور معاہدے کے تحت گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے سو فیصد
انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔۔ چہرہ نیوز سے بات کرتے ہوئے زبیر چنہ کا
کہنا تھا انھوں نے کمپنی کو خراب مشینری کی مرمت اور عملے کی حوصلہ افزائی کرنے کے
لئے انکی اجرت بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ تمام پلاننگ
کا جائزہ لیا جائے گا بصورت دیگر معاہدہ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا
ہے اور معاہدے کے مطابق یوسی وائزبلوں سے کٹوتی کی جائے گی زبیر چنہ کے مطابق شہر
میں کچھ گروہ غیر قانونی اور غیر منظم طریقے سے گھروں سے کچرا اٹھانے کے بعدجگہ
جگہ پھینکتے اورپھیلاتے ہیں ۔۔ ایسے عناصر کے خلاف 144 کے تحت پولیس کی مدد سے قانونی
کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔