چھبیس،چھبیس جے آئی ٹی اجلاسوں کے باوجود لاپتا افراد کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

چھبیس،چھبیس  جے آئی ٹی اجلاسوں کے باوجود لاپتا افراد کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

چھبیس،چھبیس  جے آئی ٹی اجلاسوں کے باوجود لاپتا افراد کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

 اس طرح کام نہیں چلے گا۔

 سندھ ہائی کورٹ کے  لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں ریمارکس۔ جےآئی ٹی سربراہ کی طلبی۔ چاروں صوبوں میں کراچی سے لاپتا افراد کا سراغ لگا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں  بیس سے زائد لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت  ہوئی۔

 عدالت  نے پولیس اور لاپتا افراد کا  سراغ لگانے سے متعلق تشکیل دی گئی جے آئی ٹیز  پر برہمی کا اظہار کیا۔

 جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے  ہمیں کارکردگی سے بتائیں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے۔

عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ  کو طلب کرنے کے ساتھ  وفاقی سیکرٹری خارجہ  اور دیگر  سے جواب  طلب کرلیا۔

چاروں صوبوں میں کراچی سے لاپتا افراد کا سراغ لگا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔

آئی جی پولیس سندھ کو بھی سنجیدگی سے معاملے پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

 عدالت نے بائیس ستمبر کو  معاملے پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔