انمول پنکی کی بریت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

عرفان علی عرفان علی

 انمول پنکی کی بریت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ


کراچی: پراسیکیوشن نے ڈرگ ڈیلر ملزمہ انمول پنکی کی تین مقدمات میں بریت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں سٹی کورٹ میں تصدیق شدہ نقول کے حصول کے لیے درخواست جمع کرادی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ملزمہ کی بریت سمجھ سے بالاتر ہے، نہ فردِ جرم عائد ہوئی اور نہ ہی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ نقول ملنے کے بعد فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ اس معاملے پر نقول فراہم ہونے کے بعد مزید کارروائی کریں گے۔