وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا ہے کراچی میں چار اسپتال بنائیں گے۔آرٹیکل ایک سو چالیس سے متعلق ہماری ترمیم صرف کراچی تک محدود نہیں۔

نزاہت خان نزاہت خان

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا ہے کراچی میں چار اسپتال بنائیں گے۔آرٹیکل ایک سو چالیس سے متعلق  ہماری  ترمیم صرف کراچی تک محدود نہیں۔

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا ہے کراچی میں چار اسپتال بنائیں گے۔آرٹیکل ایک سو چالیس سے متعلق  ہماری  ترمیم صرف کراچی تک محدود نہیں۔ جو سندھ حکومت   اٹھارہ سال میں ہمیں اون نہیں کر سکی ،،وہ آگے کیا کرے گی۔ 

وفاقی وزیر صحت   مصطفی  کمال نے  کراچی  ایف سی ایریا میں شہر کے تیسرے ڈیجیٹلائز ہیلتھ کئیر سینٹر کا افتتاح کیا ۔

وفاقی وزیر صحت    کا کہنا تھا  اس ڈسپنسری کو چوبیس گھنٹے چلنے والا اسپتال بنائیں گے۔ علاقہ مکینوں کو عباسی اور جناح اسپتال نہیں جانا پڑے گا۔

مصطفی کمال   نے کہاالیکشن کے دوران آرٹیکل ایک سو چالیس سے متعلق اپنی ترمیم حکومت کے سامنے رکھی۔ چھبیسویں آئینی ترمیم میں بھی یہی مطالبہ رکھا۔

 مصطفی کمال کا کہنا تھا آئینی ترمیم صرف کراچی تک محدود نہیں۔ جو سندھ حکومت   اٹھارہ سال میں ہمیں اون نہیں کر سکی ،،وہ آگے کیا کرے گی۔